سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1010) عورتوں کا ختنہ برا اور غلط عمل ہے؟

  • 18617
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 711

سوال

(1010) عورتوں کا ختنہ برا اور غلط عمل ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتوں کا ختنہ برا اور غلط عمل ہے۔ میں نے ایک رسالہ میں پڑھا تھا کہ عورتوں کا ختنہ جس صورت میں بھی ہو ایک برا اور غلط رواج ہے، طبی طور پر بھی اس میں نقصان ہے کہ بعض اوقات اس سے عورت بانجھ ہو جاتی ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دختران آدم کا ختنہ (اسلامی) سنت ہے، کوئی برا رواج نہیں ہے، اور اس مین لڑکی کے لیے قطعا کوئی ضرر اور خطرہ نہیں ہوتا بشرطیکہ اس مین اعتدال سے کام لیا جائے۔ ہاں اگر اس کے جسم کا حصہ گہرا کاٹ دیا جائے تو خطرہ ہو سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 709

محدث فتویٰ

تبصرے