سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1006) زنگین عینک اور لینز کا استعمال

  • 18613
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 795

سوال

(1006) زنگین عینک اور لینز کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رنگین عینکیں اور لینز کے استعمال کا کیا حکم ہے جبکہ یہ صرف بطور زینت کے پہنی جائیں؟ خیال رہے ان کی قیمت 700 ریال سے کم نہیں ہوتی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حسب ضرورت عینک یا لینز کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر بلا ضرورت ہو تو اس کا ترک کر دینا ہی افضل ہے، خاص طور پر جب یہ بہت ہی مہنگی ہو، تب یہ اسراف ہو گا جو حرام ہے۔ علاوہ ازیں اس میں دوسروں کو کچھ دھوکہ دینا بھی ہے کہ اس میں آنکھ بلا ضرورت حقیقت کے خلاف نظر آتی ہے۔ ([1])


[1] ازمترجم:مثلاً اگر کوئی نابینا،کانا یا بھینگا آدمی/عورت اپنا یہ عیب چھپانے کے لیے پہنے تو کوئی حرج نہیں ہے۔اور بطور زینت مناسب حد تک جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 707

محدث فتویٰ

تبصرے