سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1002) عورت كا اونچی ایڑی کے جوتے اور ناخن پالش کرنا

  • 18609
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1066

سوال

(1002) عورت كا اونچی ایڑی کے جوتے اور ناخن پالش کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے لیے اونچی ایڑی کے جوتے اور ناخنوں پر پالش لگانے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مہندی لگانا افضل ہے یا پالش؟ اور ماہانہ ایام کے دوران میں مہندی کا استعمال کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونچی ایڑی کا جوتا پہننا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس سے انسان کے گرنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اور انسان شرعا ایسی چیزوں کا پابند ہے جو اسے خطرات سے بچانے والی ہوں۔ اللہ عزوجل کا ایک عام فرمان ہے:

﴿وَلا تُلقوا بِأَيديكُم إِلَى التَّهلُكَةِ ... ﴿١٩٥﴾... سورةالبقرة

’’اور اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو۔‘‘

اور فرمایا:

﴿وَلا تَقتُلوا أَنفُسَكُم ...ا ﴿٢٩﴾... سورةالنساء

’’اور اپنے آپ کو قتل مت کرو۔‘‘

نیز اس سے عورت کا قد حقیقت سے زیادہ نظر آتا ہے، سرین بھی کچھ زیاہ ہی نمایاں ہو جاتی ہے، اور یہ ایک قسم کا دھوکہ ہے۔ اور اس میں ایک پہلو سے اظہار زینت بھی ہے جس سے ایک صاحب ایمان عورت کو منع کیا گیا ہے۔ فرمایا:

﴿وَلا يُبدينَ زينَتَهُنَّ إِلّا لِبُعولَتِهِنَّ أَو ءابائِهِنَّ أَو ءاباءِ بُعولَتِهِنَّ أَو أَبنائِهِنَّ أَو أَبناءِ بُعولَتِهِنَّ أَو إِخو‌ٰنِهِنَّ أَو بَنى إِخو‌ٰنِهِنَّ أَو بَنى أَخَو‌ٰتِهِنَّ أَو نِسائِهِنَّ...﴿٣١﴾... سورةالنور

’’اور یہ عورتیں اپنی زینت ظاہر نہ کریں، سوائے اپنے شوہروں کے لیے، یا اپنے باپوں کے لیے، یا شوہروں کے باپوں کے لیے، یا اپنے بیٹوں کے لیے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے لیے، یا اپنے بھائیوں کے لیے، یا اپنے بھتیجوں کے لیے، یا اپنے بھانجوں کے لیے، یا اپنی عورتوں کے لیے۔‘‘

اور مہندی کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جیسے کہ ایام طہر میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 704

محدث فتویٰ

تبصرے