سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(998) ناخن بڑھانے کا کیا حکم ہے؟

  • 18605
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 780

سوال

(998) ناخن بڑھانے کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ناخن بڑھانے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناخن بڑھانا حرام نہ بھی ہو تو مکروہ ضرور ہے۔ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناخن تراشنے کے لیے چالیس دن مقرر فرمائے ہیں۔ (صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ،باب خصال الفطرۃ،حدیث:258)(اس روایت میں چالیس راتوں کا ذکر ہے جبکہ دیگر روایات میں چالیس دن کا ذکر بھی ہے)(سنن النسائی،کتاب الطہارۃ،باب التوقیت فی ذلک،حدیث:14وسنن ابی داود،کتاب الترجل،باب فی اخذ الشارب،حدیث:4200وسنن الترمذی،کتاب الادب،باب فی التوقیت فی تقلیم الاظافر واخذ الشارب،حدیث:2789۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 703

محدث فتویٰ

تبصرے