سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(995) عورتوں کا مہندی لگانا

  • 18602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 854

سوال

(995) عورتوں کا مہندی لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے لیے ہاتھوں پاؤں میں مہندی لگانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شادی شدہ عورت کے لیے اپنے ہاتھوں پاؤں میں مہندی لگا لینا مستحب ہے جیسے کہ مشہور احادیث میں آیا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک عورت نے مہندی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ’’اس میں کوئی حرج نہیں، مگر مجھے پسند نہیں ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی باس پسند نہ آتی تھی۔‘‘ (سنن النسائی،کتاب الزینۃ،باب کراھیة ریح الحناء،حدیث:5090وسنن ابی داود،کتاب الترجل،باب فی الخضاب للنساء،حدیث:4146مسند احمد بن حنبل:210/6،حدیث:25801۔)

ایک اور روایت میں ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے ایک تحریر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھائی، تو آپ نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: "مجھے نہیں معلوم، یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا۔" ([1]) تاہم ناخنوں پر کوئی ایسی پالش نہ لگائے جو ان پر جم جائے اور پھر اس کے لیے طہارت سے رکاوٹ بنے۔


[1] آپ کو بتایا گیا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اگر عورت ہے تو تجھے چاہیے تھا کہ اپنے ناخنوں کو مہندی کا رنگ لگاتی۔سنن النسائی،کتاب الزینۃ،باب الخضاب للنساء،حدیث:5089ومسند احمد بن حنبل:262/6،حدیث:26301۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 703

محدث فتویٰ

تبصرے