سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(975) ٹیڑھی مانگ نکالنے کا کیا حکم ہے؟

  • 18582
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2383

سوال

(975) ٹیڑھی مانگ نکالنے کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ٹیڑھی مانگ نکالنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بالوں میں مانگ نکالنے میں سنت یہ ہے کہ پیشانی کے درمیان سے سر کے اوپر کی طرف مانگ نکالی جائے۔ سر کے بالوں کی کئی جہات ہیں۔ کچھ بال آگے کی طرف ہوتے ہیں، کچھ پیچھے کی طرف اور کچھ دائیں اور بائیں، تو مانگ میں سنت یہی ہے کہ سر کے درمیان سے ہو۔ دائیں بائیں مانگ نکالنا سنت نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے اس میں غیر مسلم سے مشابہت ہو، اور ممکن ہے یہ اس فرمان نبی کی وعید میں آتی ہو:

صنفان من اهل النار لم ارهما بعد: قوم معهم سياط مثل أذناب البقر يضربون بها الناس، ونساء كاسيات عاريات مائلات مميلات رؤوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها

’’دو قسم کےلوگ دوزخی ہیں، میں نے ابھی تک انہیں دیکھا نہیں ہے۔ ایک قوم تو وہ ہے کہ ان کے ہاتھوں میں کوڑے ہوں گے جیسے کہ بیلوں کی دُمیں ہوں، ان سے لوگوں کو مارتے پھرتے ہوں گے۔ اور دوسری عورتیں ہوں گی، (بظاہر) لباس پہنے ہوں گی مگر (درحقیقت) ننگی اور بے لباس ہوں گی، مائل ہونے والی اور مائل کرنے والی، ان کے سر بختی اونٹوں کے جھکےکوہانوں کی مانند ہوں گے، یہ جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو ہی پا سکیں گی۔‘‘ (صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ،باب النساءالکاسیات العاریات المائلات الممیلات،حدیث:2128ومسند احمد بن حنبل:355/2،حدیث:8650وصحیح ابن حبان:500/16،حدیث:6461۔)

بعض علمائے کرام نے ' المائلات المميلات' کی تفسیر یہی ٹیڑھی مانگ کی ہے کہ وہ اپنی مانگ ٹیڑھی نکالتی ہوں گی اور دوسروں کی اسی انداز میں نکالتی ہوں گی مگر حق تشریح ان کلمات کی یہ ہے کہ یہ عورتیں دین و حیا کے دائرے سے ہٹی ہوئی ہوں گی اور دوسروں کو اس سے ہٹانے والی ہوں گی۔ ([1]) واللہ اعلم۔ (محمد بن صالح عثیمین)


[1] مترجم عرض گزار ہے کہ یہ حکم عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں کے لیے بھی ہے۔کیونکہ یہ معروف تفسیری وفقہی قاعدہ ہے کہ'العبرۃ بعموم اللفظ لابخصوص السبب"یعنی احکام میں اعتبار عام لفظوں کا ہوتا ہے،نہ کہ ان کے خاص سبب کا۔"

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 692

محدث فتویٰ

تبصرے