سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(402) طواف افاضہ سے متعلق...!

  • 1858
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2092

سوال

(402) طواف افاضہ سے متعلق...!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1)  حج افراد کرنے والا طواف افاضہ کے ساتھ صفا ومروہ کی سعی کرے یا کہ نہ کرے ؟

(2) کیا طواف افاضہ پہلے دن یعنی دس ذوالحجہ کو کرنا ضروری ہے یا کہ گیارہ بارہ یا تیرہ کو بھی ہو سکتا ہے؟

کیا بارہ ذوالحجہ کو منیٰ سے واپسی پر طواف افاضہ کر کے آدمی اپنے گھر آ سکتا ہے ؟

(3) طواف افاضہ دس ذوالحجہ کو نہ ہو سکے تو شام کو دوبارہ احرام باندھے گا ؟ کیا یہ احرام طواف افاضہ کرنے کے بعد پھر کھولے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(1) حج افراد والے نے اگر حج افراد کے احرام کے بعد کسی طواف کے بعد بھی صفا ومروہ کی سعی نہیں کی تو طواف افاضہ کے بعد سعی کرنا فرض ہے ورنہ وہ حج کے رکن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

(2) پہلے دن دس ذوالحجہ کو طواف افاضہ کرنا افضل ہے ضروری نہیں گیارہ یا بارہ یا تیرہ تاریخ کو بھی ہو سکتا ہے بصورت حیض تیرہ کے بعد بھی ہو سکتا ہے کیونکہ طواف طہر میں کرنا ہے اور طہر تیرہ سے مؤخر بھی ہو سکتا ہے اس کی دلیل حدیث أَحَابِسَتُنَا ھِیَ  ؟ ہے طواف افاضہ کے بعد بہتر یہی ہے کہ منیٰ میں چلا جائے بشرطیکہ سعی بین الصفا والمروۃ پہلے کر چکا ہو اور افاضہ اس نے تیرہ سے پہلے کیا ہو اور تیرہ کی صورت منیٰ والا منسک ادا کر نہ آیا ہو بہرحال جس تاریخ کو بھی افاضہ کرے اپنے مکہ والے گھر میں جانے کا جواز ہے۔

(3) ہاں درست ہے دس ذوالحجہ کو شام تک یعنی غروب آفتاب تک طواف افاضہ نہ کر سکنے کی صورت میں دوبارہ احرام  والی دو چادریں پہن لے احرام کی پابندیاں پھر افاضہ کے بعد ختم ہو جائیں گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

حج و عمرہ کے مسائل ج1ص 290

محدث فتویٰ

تبصرے