سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(959) جہالت کے دنوں میں نچلے جبڑے پر لکیر بنائی؟

  • 18566
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 610

سوال

(959) جہالت کے دنوں میں نچلے جبڑے پر لکیر بنائی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری والدہ بتاتی ہے کہ جہالت کے دنوں میں جبکہ علم کی روشنی نہ تھی، اس نے اپنے نچلے جبڑے پر ایک لکیر سی بنائی تھی جو کامل شعور طور پر وَشم اور گودنا نہ تھی اور معلوم نہ تھا کہ یہ عمل حرام ہے یا حلال۔ اب ہم نے سنا ہے کہ گدوانے والی معلونہ ہے۔ تو اب کیا ہو؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گودنے، گدوانے کا عمل جسم میں کہیں بھی ہو حرام ہے، خواہ یہ کامل ہو یا غیر کامل۔ آپ کی والدہ پر واجب ہے کہ اگر کوئی خاص ضرر اور نقصان نہ ہوتا ہو تو اس کا زالہ کر دے اور ساتھ ہی ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے اس سے توبہ اور استغفار کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 682

محدث فتویٰ

 

تبصرے