سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(957) ازالہ عیب کی غرض سے دانتوں میں خلا پیدا کرنا

  • 18564
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 787

سوال

(957) ازالہ عیب کی غرض سے دانتوں میں خلا پیدا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علاج، دوا اور ازالہ عیب کی غرض سے دانتوں میں خلا پیدا کروانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محض حسن و جمال اور یہ کہ عورت صغیر السن دکھائی دے، اس غرض سے دانتوں کو کچھ کرانا شرعا حرام ہے۔ لیکن علاج اور دوا کی غرض سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر کوئی دانت زائد نکل آیا ہو تو اس کا نکلوا دینا بھی جائز ہے، کیونکہ اس سے انسان کا ظاہری منظر خراب ہو جاتا ہے اور بعض اوقات کھانے میں بھی رکاوٹ بنتا ہے، اور عیوب کا ازالہ کر دینا شرعا جائز ہے۔ اسی طرح کیڑا وغیرہ لگنے کی صورت میں بھی اس کی اصلاح میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 681

محدث فتویٰ

 

تبصرے