سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(944) ایسا لباس جس پر انگریزی لکھی ہو؟

  • 18551
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 686

سوال

(944) ایسا لباس جس پر انگریزی لکھی ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے لباس کا کیا حکم ہے جس پر انگریزی میں کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے اور ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کیا لکھا ہے۔ ممکن ہے کوئی غلط بات لکھی ہو؟ اور کیا یہ تشبیہ میں شامل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ضروری ہے کہ پہلے ان انگریزی حروف و کلمات کے معانی و حقائق دریافت کیے جائیں۔ ممکن ہے یہ ایسے معانی کے حامل ہوں جو اخلاق و شرافت کے خلاف ہوں۔ تحریر (پرنٹ) کی تحقیق کیے بغیر، خواہ وہ انگریزی میں ہو یا کسی اور زبان میں، ایسے لباس کا پہننا جائز نہیں ہے۔ممکن ہے وہ عبارت اسلامی شرف و وقار کے منافی ہو یا اس میں کفار کی تعظیم ہو جیسے کہ کھلاڑی ہوتے ہیں یا فلمی اداکار یا بعض ایجادات کے موجد وغیرہ۔ اگر ان تحریروں میں کفار کی تعظیم ہو تو ان کا پہننا ناجائز اور حرام ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ الفاظ کسی نیچ اور غلط معانی والے ہوں تو بھی ان کا پہننا جائز نہیں۔ الگرض ضروری ہے کہ پہلے ان پرنٹ شدہ الفاظ کے معانی معلوم کیے جائیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 674

محدث فتویٰ

تبصرے