سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(936) عورتوں کے لیے سفید لباس کا کیا حکم ہے؟

  • 18543
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 614

سوال

(936) عورتوں کے لیے سفید لباس کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے لیے سفید لباس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علمائے کرام نے صراحت کی ہے کہ اگر ملک میں سفید لباس بالخصوص مردوں کی عادت اور خصوصیت ہو تو عورت کو یہ (سفید لباس) پہننا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس میں اس کی مردوں کے ساتھ مشابہت ہو گی۔ واللہ اعلم۔ جبکہ فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ سفید لباس میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ اس کی کٹائی اور سلائی وغیرہ مردوں سے مختلف ہو کیونکہ ان چیزوں میں اصل ’’جواز‘‘ ہے۔ اس کے علاوہ ایک شرط اور بھی ہے کہ عورت یہ لباس پہن کر بازار بھی نہ جائے، کیونکہ اس میں زینت کا اظہار ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 669

محدث فتویٰ

تبصرے