سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(935) عورت کا سیاہ رنگ کے کپڑے پہننا

  • 18542
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 631

سوال

(935) عورت کا سیاہ رنگ کے کپڑے پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے سیاہ رنگ کے کپڑے پہننے واجب ہیں یا وہ دوسرے رنگ بھی استعمال کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات کہنا اللہ تعالیٰ پر افترء اور جھوٹ باندھنا ہے اور دین میں غلو ہے۔ صحیح بخاری میں ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جناب رفاعہ رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان پر سبز رنگ کا کپڑا تھا۔ اور جو تفصیل چاہے اسے علامہ ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ کی تالیف دیکھ لینی چاہئے۔ انہوں نے اس کے خری طبع میں لکھا ہے کہ خواتین صحابیات سیاہ رنگ کے علاوہ دوسرے رنگوں کے کپڑے بھی پہننا پسند کرتی تھیں۔ سیاہ رنگ کے وجوب کی قطعا کوئی دلیل نہیں ہے۔

اور علمائے امت نے صرف اسی قدر لکھا ہے کہ عورت کے لیے سیاہ لباس جائز ہے مگر واجب ہونا کسی نے نہیں لکھا ہے۔ واجب ہونے کی بات ابھی اس زمانے میں بعض غالی اور جاہل قسم کے لوگوں نے کہی ہے جو کسی طرح بھی اللہ تعالیٰ کے فرمان یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے ثابت نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 668

محدث فتویٰ

تبصرے