السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کا بازار میں اپنے ہاتھوں کو ظاہر کرنا کیسا ہے؟ کیا سیاہ دستانے پہننا افضل ہے یا سفید؟ جبکہ کئی کہتے ہیں کہ ہاتھوں کے ظاہر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بلکہ دستانے پہننا گویا اپنے آپ کو خوامخواہ دیندار ظاہر کرنے والی ظاہر کرنے والی بات ہے۔ اس میں آپ کی کیا رائے ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت پر واجب ہے کہ اپنا چہرہ، اپنے ہاتھ، بلکہ سارا بدن غیر محرم لوگوں سے چھپائے۔ اور جب بازار جانا ہو تو یہ عمل اور زیادہ تاکیدی ہو جاتا ہے۔ بلکہ اسے حکم ہے کہ اپنے کپڑے لمبے کرے اور لٹکائے تاکہ اس کی ایڑیاں بھی چھپ جائیں۔ تو (ان کے مقابلے میں) ہاتھوں کو چھپانا اور زیادہ ضروری ہے۔ جب ہاتھوں کے ظاہر ہونے میں فتنہ ہے تو عورت پر واجب ہے کہ انہیں غیر محرموں سے چھپائے، خواہ اپنی چادر سے عبا میں چھپائے یا دستانوں سے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب