سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(916) عورت گھر سے نکلتے وقت کیسا پردہ کرے؟

  • 18523
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 669

سوال

(916) عورت گھر سے نکلتے وقت کیسا پردہ کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہوئے پردے کے لیے جرابیں اور دستانے پہننا جائز ہے؟ یا بدعت ہے؟ اور کیا جب ہاتھوں پر کوئی زینت نہ ہو تب بھی اجنبی کا انہیں دیکھنا حرام ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے ایسا لباس پہننا واجب ہے جو اس کے بدن اور محاسن کو چھپا لے، بالخصوص جب اس نے بازار وغیرہ جانا ہو۔ اس میں پاؤں کی جرابیں اور ہاتھوں کے دستانے بھی شامل ہیں، تاکہ اس کے جسم کا کوئی بھی حصہ جو فتنے کا باعث ہو سکتا ہو ظاہر نہ ہوں۔ البتہ ضرورت کے تحت ہاتھوں کو دستانے کے بغیر بھی ظاہر کرنا جائز ہے، جبکہ انہیں مہندی یا زیور وغیرہ سے مزین نہ کیا گیا ہو۔ "ہاتھ" لوگوں میں بالعموم ایک دوسرے سے مشابہ ہوتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 650

محدث فتویٰ

تبصرے