سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) یوم عاشوراء کا روزہ

  • 1846
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1642

سوال

(390) یوم عاشوراء کا روزہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یوم عاشورآء یعنی دس محرم کے روزے کا ثواب کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جامع ترمذی ابواب الصوم بَابٌ فِی الْحَثِّ عَلٰی صَوْمِ يَوْمِ عَاشُوْرَاء میں ہے رسول اللہ ﷺنے صوم یوم عاشوراء کے متعلق فرمایا:

«اِنِّیْ اَحْتَسِبُ عَلَی اﷲِ اَنْ يُکَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِیْ قَبْلَه»

’’میں اللہ پر امید کرتا ہوں کہ وہ گذشتہ سال کے گناہ معاف فرمائے گا‘‘ صحیح مسلم میں ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا آئندہ سال تک اگر میں باقی رہا تو ۹ تاریخ کا روزہ رکھوں گا۔(مسلم۔کتاب الصیام۔باب یوم عاشوراء) اس لیے اب کوئی عاشوراء کا اکیلا روزہ رکھنا چاہتا ہے تو نو محرم کو روزہ رکھے نہ کہ دس محرم کو کیونکہ رسول اللہﷺنے تاریخ دس کو نو میں تبدیل فرما دیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

روزوں کے مسائل ج1ص 280

محدث فتویٰ

تبصرے