سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(851) ایک طلاق کے بعد حالتِ حمل میں رجوع کرنا

  • 18458
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 877

سوال

(851) ایک طلاق کے بعد حالتِ حمل میں رجوع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر شوہر نے بیوی کو ایک طلاق دی ہو، پھر معلوم ہو کہ وہ حمل سے ہے، تو کیا اسے رجوع کا حق حاصل ہے، خواہ عورت ناپسند بھی کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، جب تک ولادت نہ ہو شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہے خواہ عورت راضی ہو یا ناراض۔ مگر ولادت کے بعد رجوع نہیں ہو سکتا، البتہ نیا نکاح ہو سکتا ہے جس میں نیا حق مہر، ولی اور گواہ مقرر کیے جائیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 597

محدث فتویٰ

تبصرے