سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(834) عورت کا خاوند سے بے جا مطالبات کرنا اور خاوند کو قریب نہ آنے دینا

  • 18441
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 820

سوال

(834) عورت کا خاوند سے بے جا مطالبات کرنا اور خاوند کو قریب نہ آنے دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے شادی کی مگر اسے اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، وہ اس کا کوئی کہا نہیں مانتی، بلکہ لباس اور دیگر اخراجات کا مطالبہ کرتی ہے۔اس نے شوہر کے بہت سے امور کو اس کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔ کیا وہ اس حال میں لباس اور دیگر اخراجات کی مستحق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر بیوی شوہر کو اپنے اوپر کوئی موقع نہیں دیتی ہے، یا اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نکل جاتی ہے تووہ کسی لباس یا خرچ وغیرہ کی مستحق نہیں ہے۔ ایسے ہی اگر وہ اس سے مطالبہ کرے کہ میرے ساتھ سفر میں چلو اور وہ انکار کر دے تو اس کے لیے کوئی خرچ یا لباس نہیں ہے۔ الغرض ایسے تمام امور جن میں بیوی پر واجب ہے کہ شوہر کی اطاعت کرے اور وہ نافرمانی کرے تو اس کے لیے خرچ اور لباس وغیرہ واجب نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 589

محدث فتویٰ

تبصرے