سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(830) عورت کے پاس جانے سے مرد کا بیمار ہونا

  • 18437
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 700

سوال

(830) عورت کے پاس جانے سے مرد کا بیمار ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ تک نہیں سکتی۔ جونہی وہ اس کے پاس جاتی ہے بیمار ہو جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معاملہ ملاحظہ ہوا کہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھ تک نہیں سکتی اور عادل گواہوں نے بھی گواہی دیہے کہ عورت جب بھی شوہر کے پاس جاتی ہے بیمار ہو جاتی ہے۔ اور اس شادی کو دس سال ہو رہے ہیں اور اسے عرصے میں ان میں کوئی موافقت نہیں ہوئی ہے اور شوہر اس کو جدا کرنے یا عوض قبول کرنے پر بھی راضی نہیں ہے تو شرعی قاضی کو حق حاصل ہے کہ وہ اس نکاح کو اس حق مہر کے بدلے جوشوہر نے دیا ہے، فسخ کر دے (یعنی شوہر کو واپس کرا دے)۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 586

محدث فتویٰ

تبصرے