اگر نیکی کر کے دل خوش ہو اور گناہ کر کے دل خوش نہ ہو تو ایسی کیفیت کو کیا کہتے ہیں۔؟
جواب: ایسی کیفیت کو ایمان کہتے ہیں اور ایسا شخص مومن ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کسے کہتے ہیں؟آپ نےفرمایا؛ جب تجھے نیکی سے خوشی ہو اور برائی سے تنگی ہو تو تو مومن ہے۔ اس شخص نے کہا ؛ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! گناہ کیا ہے۔ آپ نے کہا: جب تیرے سینے میں کوئی شیئ کھٹکے تو اسے چھوڑ دے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب