السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حکمت ہے کہ جب ایک لڑکی سے نکاح ہو جاتا ہے اور پھر قبل از دخول طلاق ہو جانے کی صورت میں اس کی ماں (اس نکاح کرنے والے کے لیے) حرام ہو جاتی ہے بخلاف ماں کے کہ اگر اس کے ساتھ دخول نہ ہو اور طلاق ہو جائے تو بیٹی پھر بھی حلال رہتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ اللہ کی شریعت ہے۔ اس میں ہم﴿ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ﴾(ہم نے سن لیا اور مان لیا، اے اللہ ہم تیری بخشش کا سوال کرتے ہیں، اورتیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔) کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب