سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(780) خاوند کا بیوی کو گھر واپس نہ لوٹنے کی شرط پر طلاق دینا

  • 18387
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 761

سوال

(780) خاوند کا بیوی کو گھر واپس نہ لوٹنے کی شرط پر طلاق دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس طلاق کا کیا حکم ہے جب شوہر نے بیوی سے کہا ہو کہ اگر تو آج رات گھر واپس نہ لوٹی تو تجھے تین طلاق۔ مگر عورت کہتی ہے کہ میں آنا چاہتی تھی مگر بھائی نے مجھے روک لیا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ، حلف بالطلاق، میں فتویٰ یہی ہے کہ اگر اس کی قسم پوری نہیں ہوتی تو اس کی بیوی کو طلاق ہو جائے گی، جمہور اسی کے قائل ہیں۔

لیکن عورت کا یہ دعویٰ کہ اسے مجبور کر دیا گیا تھا اس لیے وہ نہیں آ سکی، تو اس میں تحقیق کی جانی چاہئے۔ اگر فی الواقع وہ مجبور کر دی گئی تھی تو طلاق نہیں ہو گی۔ اگر اکراہ اور مجبوری ثابت نہ ہو تو ثابت ہو جائے گا کہ وہ اپنی مرضی سے رکی رہی تھی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 558

محدث فتویٰ

تبصرے