السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص نے طلاق کی قسم اٹھا کر کہا کہ وہ چھ ماہ تک اپنی بیوی سے ہم بستری نہیں کرے گا، اور وہ اسے اس سے پہلے دو طلاقیں بھی دے چکا ہے، اور پھر اس کی نیت یہ ہے کہ وہ اس سے مذکورہ مدت پوری ہونے کے بعد ہی ہم بستری کرے گا، تو اگر یہ مدت گزر جائے تو کیا کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب یہ مدت پوری ہو جائے تو وہ بیوی سے ملاپ کر سکتا ہے اور اس پر کچھ نہیں ہے، بشرطیکہ بیوی نے چار ماہ پورے ہونے پر اس سے ملاپ کا مطالبہ نہ کیا ہو۔ یہ امام مالک، احمد اور شافعی رحمہم اللہ اور جمہور کا مذہب ہے۔ اسے "ایلاء" کہتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب