السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیوی اگر حاملہ ہو تو کیا اسے طلاق دینا جائز ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالت حمل میں بیوی کو طلاق دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا، جبکہ انہوں نے اپنی بیوی کو ایام حیض میں طلاق دے دی تھی: ’’اس کی طرف رجوع کرو، پھر روکے رکھو، حتیٰ کہ پاک ہو، پھر حیض آئے، پھر پاک ہو، پھر اگر چاہو تو مساس سے پہلے طہر کے ایام میں طلاق دو، یا وہ حمل سے ہو۔‘‘ (صحیح بخاری،کتاب التفسیر،سورۃالطلاق،حدیث:4908وصحیح مسلم،کتاب الطلاق،باب تحریم طلاق الحائض،حدیث:1471۔)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب