السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپ کی نظر میں وہ کیا اسباب ہیں جن کے تحت عورت کو طلاق دی جا سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
طلاق کے بہت سے اسباب ہیں مثلا
٭ زوجین میں موافقت نہ ہو۔
٭ یا کوئی ایک دوسرے سے الفت نہ رکھے۔
٭ یا دونوں ہی ایک دوسرے کو نہ چاہتے ہوں۔
٭ یا عورت بدخلق اور بد مزاج ہو۔ معروف میں شوہر کی بات سنتی مانتی نہ ہو۔
٭ یا شوہر بد خلق ہو، عورت پر ظلم کرتا ہو، اور انصاف سے کام نہ لیتا ہو۔
٭ یا شوہر اس کے حقوق ادا کرنے سے عاجز ہو، یا عورت شوہر کے حقوق ادا کرنے سے عاجز ہو۔
٭ ان میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی ایسی نافرمانیوں کے مرتکب ہوں جن سے ان کے تعلقات خراب ہو جائیں کہ نتیجہ طلاق تک جا پہنچے۔
٭ شوہر منشیات کا رسیا ہو یا سگریٹ نوشی کرتا ہو، یا عورت اس کی مرتکب ہو۔
٭ عورت اپنی ساس سسر کے ساتھ یا ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بد معاملہ ہو یا گھر کے معاملات اور حالات میں ان کے ساتھ سمجھداری سے معاملہ نہ کرتی ہو۔
٭ یا اپنی صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھتی ہو، شوہر کے لیے اچھا لباس نہ پہنتی ہو، گفتگو میں اس کا انداز اچھا نہ ہو، یا اس کے لیے ملاقات کے وقت چہرے پر بشاشت نہ لاتی ہو، وغیرہ وغیرہ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب