السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے ایک عورت سے اس بنیاد پر شادی کی کہ وہ باکرہ ہے۔ مگر ثابت ہوا کہ وہ شوہر دیدہ ہے۔ تو کیا اسے نکاح فسخ کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور کیا وہ دھوکہ دینے والے سے مطالبہ کر سکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آدمی کو حق حاصل ہے کہ نکاح فسخ کر دے اور یہ بھی حق ہے کہ جس نے اسے دھوکہ دیا ہے حق مہر کا جرمانہ اس سے طلب کرے، اس فرق کے ساتھ جو باکرہ اور شوہر دیدہ میں ہو سکتا ہے، اور جو مہر مقرر کیا گیا ہے، اسی نسبت سے اس میں کمی کی جائے۔ اور اگر شوہر نے دخول سے پہلے ہی فسخ کر دیا ہو تو مہر ساقط ہو گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب