السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی اپنی بیوی سے ایک لمبی مدت غائب رہا اور وہ اسے اپنے طور پر طلاق دے چکا تھا مگر بیوی کو اطلاع نہیں دی، تو کیا اس طرح طلاق ہو جاتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، طلاق ہو جاتی ہے، خواہ بیوی کو اس کی اطلاع نہ ہو۔ جب انسان نے طلاق کے لفظ بول دیے ہوں اور یوں کہہ دیا ہو کہ "میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی" تو اسے طلاق ہو جاتی ہے، بیوی کو اس کی خبر ہو یا نہ ہو۔ اور اگر ایسی عورت کو اپنی طلاق کا علم اس وقت ہو جب طلاق کے بعد اس کے تین حیض گزر چکے ہوں تو اس کی عدت بھی ختم ہو چکی ہو گی۔ مثلا اگر کوئی مرد فوت ہو جائے اور بیوی کو اس کی خبر عدت کی مدت گزر جانے کے بعد ہو تو اس پر مزید کوئی عدت نہیں ہو گی، کیونکہ وہ مدت ختم ہو چکی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب