سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(748) ’’ تو مجھ پر حرام ہے‘‘ کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

  • 18355
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 808

سوال

(748) ’’ تو مجھ پر حرام ہے‘‘ کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہو گیا اور اس نے اسے مارا تو عورت نے کہہ دیا کہ مجھےطلاق دے دو، تو شوہر نے کہا: تو مجھ پر حرام ہے۔ تو کیا اس طرح کہنے سے بیوی شوہر کے لیے حرام ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شوہر کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ "تو مجھ پر حرام ہے" اس بارے میں علماء کے دو قول ہیں۔ ایک یہ کہ شوہر کے ذمے ہے کہ وہ ظہار والا کفارہ ادا کرے اگر عورت اسے اپنے ساتھ ملاپ کا موقع دے۔ اور ایک قول یہ ہے کہ اس کے ذمے کچھ نہیں ہے۔ تاہم علماء میں اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ عورت پر واجب ہے کہ وہ شوہر کو اپنے ساتھ ملاپ کا موقعہ دے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 537

محدث فتویٰ

تبصرے