سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(737) ایک بیوی کی باری میں دوسری بیوی کے پاس جانے کا حکم

  • 18344
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 794

سوال

(737) ایک بیوی کی باری میں دوسری بیوی کے پاس جانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک بیوی کی باری کے دن یا رات میں دوسری بیوی کے گھر میں جانے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باری والی بیوی کے دن یا رات میں دوسری بیوی کے ہاں بلا ضرورت جانا اس بارے میں صحیح یہ ہے کہ اس مسئلے کا تعلق آدمی کی عادت اور لوگوں کے عرف سے ہے۔ اس طرح کے جانے کو، خواہ دن ہو یا رات، لوگ اگر ظلم نہیں سمجھتے ہیں، تو یہ ظلم نہیں سمجھا جائے گا۔

اور ایسے بہت سے مسائل ہیں جن کی شریعت میں کوئی دلیل نہیں ملتی ہے، اور ان میں عرف کی طرف رجوع کیا جاتا ہے اور یہ ایک اہم فقہی قاعدہ ہے۔ اور مذکورہ بالا سوال بھی اسی قسم سے ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 526

محدث فتویٰ

تبصرے