سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(721) جسم پر برص کے نشان کی وجہ سے نکاح فسخ کرنا

  • 18328
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 682

سوال

(721) جسم پر برص کے نشان کی وجہ سے نکاح فسخ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے ایک مرد سے نکاح کیا۔ جب ان کا تخلیہ ہوا تو اس نے مرد کے جسم پر برص کا نشان پایا۔ کیا وہ اس وجہ سے اپنا نکاح فسخ کرا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر معلوم ہو کہ زوجین میں سے ایک کو جنون، جذام یا برص کا مرض ہے تو دوسرے کو حق حاصل ہے کہ نکاح فسخ کرا لے۔ لیکن اگر معلوم ہونے کے بعد راضی رہے تو فسخ نہیں ہو سکتا۔ اور اگر عورت اپنا نکاح فسخ کراتی ہے تو اسے یہ حق نہیں ہو گا کہ اپنے حق مہر میں سے کچھ لے۔ اگر تخلیہ سے پہلے فسخ کراتی ہے تو اس کا حق مہر ساقط ہو جائے گا اور اگر تخلیہ کے بعد فسخ کراتی ہے تو ساقط نہیں ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 516

محدث فتویٰ

تبصرے