سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(674) بیوی کا اپنے شوہر سے ظہار کا انداز اپنانا

  • 18281
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 866

سوال

(674) بیوی کا اپنے شوہر سے ظہار کا انداز اپنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگر بیوی اپنے شوہر سے ظہار کا انداز اپنائے تو کیا یہ ظہار ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصحاب احمد رحمہ اللہ نے اس کیفیت کو اگرچہ شوہر کے ظہار کرنے پر قیاس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت پر کفارہ ظہار واجب ہے، مگر یہ شرعی ظہار نہیں ہے، یہ قیاس ظاہر قرآن کے خلاف ہے۔ قرآن کریم میں کفارہ کا جو حکم ہے وہ اس صورت میں ہے جب شوہر اپنی بیوی سے ظہار کرے۔ اور یہی روایت امام احمد رحمہ اللہ سے صحیح ہے۔ ([1])


[1] راقم مترجم عرض کرتا ہے کہ جب عورت اس قسم کی یاوہ گوئی کرتی ہے تو اسے سخت تادیب کرنی چاہیے اور اسے شرعی آداب معاشرت کی تعلیم دی جائے۔اور بقول فضیلۃالشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ اس پر قسم کا کفارہ لازم ہے،جیسے کہ اگلے فتویٰ میں مذکور ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 478

محدث فتویٰ

تبصرے