سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(647) عقدِ نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے خاوند کے سامنے زینت کا اظہار کرنا

  • 18254
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 548

سوال

(647) عقدِ نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے خاوند کے سامنے زینت کا اظہار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا منگیتر جس کے ساتھ عقد نکاح ہو چکا ہو، کے سامنے بالوں یا زینت کا اظہار کیا جا سکتا ہے؟ اور کیا اس لڑکی کی ماں اس کے منگیتر کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ جائز ہے، ابن القوصی کے علاوہ سبھی ائمہ اسے جائز کہتے ہیں۔ اسی طرح لڑکی کی ماں کے لیے بھی جائز ہے کہ اس لڑکے کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتی ہے اگرچہ وہ نقاب کو واجب ہی سمجھتی ہو۔ کیونکہ جب لڑکی کے ساتھ کسی عقد ہو جائے تو لڑکی کی ماں اس کے لیے ابدی طور پر حرام ہو جاتی ہے۔ اسی طرح اگر کسی کا ماں کے ساتھ ملاپ ہو چکا ہو تو بیٹیاں اس آدمی کے لیے حرام ہو جاتی ہیں، اگرچہ بعض اہل علم کے نزدیک اس میں کچھ استثناء موجود ہے مگر پہلی صورت کہ بیٹی کے ساتھ نکاح سے ماں حرام ہو جاتی ہے، اس میں اجماع ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 458

محدث فتویٰ

تبصرے