سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(645) نکاح سے کے بعد اور رخصتی سے پہلے شرعی آداب جن عورت خیال رکھے؟

  • 18252
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 629

سوال

(645) نکاح سے کے بعد اور رخصتی سے پہلے شرعی آداب جن عورت خیال رکھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ کیا شرعی آداب ہیں جن کا مجھے اپنے شوہر کے ساتھ لحاظ رکھنا ضروری ہے، جس کا میرے ساتھ عقد شرعی ہو چکا ہے (مگر باقاعدہ رخصتی نہیں ہوئی) یعنی ہمارا خلوت میں ہونا وغیرہ، اس کی معیت میں کسی علمی مجلس میں جانا یا سیر وغیرہ کے لیے نکلنا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ کا ولی اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ آپ کا یہ شوہر آپ کے ساتھ علیحدگی میں بیٹھے، تو یہ جائز ہے۔ لیکن اگر آپ کے ولی نے اس پر یہ شرط عائد کی ہو کہ وہ بعض امور و معاملات پورے کرنے کے بعد آپ کے ساتھ علیحدہ ہو تو ولی کو یہ حق حاصل ہے، مثلا مکان اور جہیز وغیرہ کا انتظام کرنا۔ کیونکہ خلفائے راشدین کے نزدیک ’’خلوت‘‘ سے مراد ’’دخول‘‘ ہی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 456

محدث فتویٰ

تبصرے