سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(638) ایامِ حیض میں جماع کر بیٹھے تو کیا کرے؟

  • 18245
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 547

سوال

(638) ایامِ حیض میں جماع کر بیٹھے تو کیا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص ایام حیض میں مباشرت (جماع) کا مرتکب ہو تو اس پر کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص کسی حائضہ سے مباشرت (جماع) کا مرتکب ہو تو اس پر واجب ہے کہ ایک دینار یا آدھا دینار کفارہ دے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی مروی ہے۔ کفارہ جیسے قسم توڑنے پر آتا ہے، ایسے ہی گناہ کے ارتکاب پر بھی آتا ہے۔ اس سے غرض یہ ہے کہ اس گناہ کی سزا میں تخفیف ہو جائے، اور یہ تکمیل توبہ کا ایک حصہ ہوتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 451

محدث فتویٰ

تبصرے