سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(610) عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ ایک مدت کے بعد راضی نا رہنا

  • 18217
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 582

سوال

(610) عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ ایک مدت کے بعد راضی نا رہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت سات سال تک اپنے شوہر کے ساتھ رہی اور اب وہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ راضی نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے مکتوب اور لف شدہ اوراق اور صریح گواہیوں کی روشنی میں کہ عورت سات آٹھ سال تک اپنے شوہر کے ساتھ رہی، ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نکاح صحیح تھا۔ لہذا اس کے برخلاف جو شہادات ہیں کہ عورت کا رہہ اور اپنے شوہر کو ناپسند کرتی ہے، ناقابل توجہ ہیں۔ ہاں ان میں جمع و مطابقت یہ ہو سکتی ہے کہ شاید یہ ابتدا میں ناپسند کرتی تھی، پھر قبل از عقد راضی ہو گئی، یا یہ پہلے راضی تھی پھر جب زواج مکمل ہوا تو یہ ناپسند کرنے لگی۔ بہرحال اس کا اس طویل مدت تک اس شوہر کے ساتھ رہنا، جبکہ اس کی رضامندی کی صریح شہادتیں بھی موجود ہیں، دلیل ہیں کہ یہ نکاح صحیح تھا۔ لیکن اگر ان کا باہمی اکٹھا رہنا مشکل ہو اور آپ مناسب سمجھیں کہ ان کو علیحدہ ہو جانا چاہئے، تو ان کے سامنے یہ صورت رکھ سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ یہ علیحدگی ان دونوں کی رضامندی سے ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 435

محدث فتویٰ

تبصرے