سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(597) ضیق الرحم کے عارضہ کی وجہ سے مانع حمل گولیاں کھانا

  • 18204
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 669

سوال

(597) ضیق الرحم کے عارضہ کی وجہ سے مانع حمل گولیاں کھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری اہلیہ کو ضیق الرحم کا عارضہ ہے، اس کے ہاں طبعی ولادت نہیں ہوتی ہے۔ تین بچے ہوئے ہیں اور تینوں ہی آپریشن سے ہوئے ہیں، اور حمل سے اسے ازحد تکلیف ہوتی ہے۔ تو کیا اس صورت میں اسے مانع حمل ادویات استعمال کر لینی جائز ہیں، تاکہ وہ اس کیفیت سے محفوظ رہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں اسے مانع حمل ادویات استعمال کر لینی جائز ہے تاکہ اسے راحت ملے۔ کیونکہ تیسرے آپریشن کے بعد رحم کی دیوار بہت متاثر ہو جاتی ہے اور اس کے پھٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 419

محدث فتویٰ

تبصرے