سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(578) فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا

  • 18185
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 879

سوال

(578) فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری پھوپھی جو وفات پا گئی ہے اپنی زندگی میں خوب مالدار تھی، مگر اس نے حج نہیں کیا تھا، تو کیا اب ضروری ہے کہ اس کے مال میں سے خرچ لے کر حج کیا جائے، یا ویسے ہی اس کی طرف سے حج کر لیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واجب ہے کہ اس کے مال ہی سے خرچ لے کر اس کی طرف سے حج کیا جائے۔ لیکن اگر آپ اپنے طور پر اس کی طرف سے حج کریں اور اس کے مال میں سے خرچ نہ لیں اور اس کے لیے ہدیہ کریں تو بھی جائز ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 410

محدث فتویٰ

تبصرے