السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس عورت کا کیا حکم ہے کہ مکہ پہنچنے کے بعد اسے ماہواری شروع ہو جائے اور اس کے گھر والے واپسی کے لیے تیار ہوں، تو کیا وہ لوگ انتظار کریں یا سفر کریں؟ سفر خواہ تھوڑا ہو یا زیادہ، کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اسے ماہواری طواف شروع کرنے سے پہلے آ جائے تو اسے انتظار کرنا چاہئے حتیٰ کہ پاک ہو، اس کے بعد ہی یہ طواف کرے اور اپنا عمرہ مکمل کرے۔ ہاں اگر اس نے احرام کے وقت عذر کی شرط کر لی ہو اور یوں کہا ہو: "اگر مجھے کسی عذر نے روک لیا ہو تو میں وہیں حلال ہو جاؤں گی جہاں یہ مجھے روکے گا" تو اس صورت میں یہ حلال ہو جائے، اور اپنے گھر والوں کے ساتھ روانہ ہو جائے، اس پر کوئی حرج نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب