سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(563) عمرے کے دوران ایام حیض شروع ہونا

  • 18170
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 681

سوال

(563) عمرے کے دوران ایام حیض شروع ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت عمرے کے لیے آئی مگر ایام شروع ہو گئے، اور اس کا محرم فی الفور واپسی کے لیے مجبور ہے، اور عورت کے لیے مکہ میں رکنا ممکن نہیں، کیونکہ یہاں اس کا کوئی عزیز نہیں ہے، تو یہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ عورت مملکت عربیہ سعودیہ کی شہری ہے تو اسے چاہئے کہ بحالت احرام اپنے گھر چلی جائے، اور حالت احرام ہی میں رہے، پھر پاک ہونے کے بعد دوبارہ آئے اور عمرہ مکمل کرے۔ کیونکہ اسے دوبارہ آنے میں کوئی دشواری نہیں ہے کہ اسے کسی قسم کے پاسپورٹ ویزہ وغیرہ لینے کی ضرورت ہو۔

لیکن اگر یہ غیر ملک سے آئی ہو اور واپس آنا مشکل ہو تو اس کے لیے یہ ہے کہ خوب حفاظت سے لنگوٹ باندھے، بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر لے اور بعد میں اپنے بال کاٹ کر اپنا عمرہ مکمل کر لے۔ یہ صرف اس لیے ہے کہ یہ طواف اس حالت میں اس کی ایک اشد ضرورت ہے اور اہم ضرورت کے تحت بعض ممنوعات حلال ہو جایا کرتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 403

محدث فتویٰ

تبصرے