سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(554) احرام کے دوران بال ٹوٹنا

  • 18161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1736

سوال

(554) احرام کے دوران بال ٹوٹنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عورت کا کیا حکم ہے جس کے سر کے بال احرام کے دوران میں نہ چاہتے ہوئے بھی ٹوٹتے ہوں یا گرتے ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر محرم، مرد ہو یا عورت، اس کے سر سے وضو کرتے ہوئے یا غسل کرتے ہوئے بال ٹوٹیں یا گریں، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر بلا عمد ناخن ٹوٹ جائے یا مرد کی داڑھی یا مونچھوں سے بال گرتے ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ منع یہ ہے کہ جان بوجھ کر عمدا (احرام کی حالت میں) بال یا ناخن کاٹنا جائز نہیں ہے۔ اور جو از خود ٹوٹتے یا گرتے ہوں تو وہ مردہ بال ہوتے ہیں جو معمولی حرکت سے گرنے لگتے ہیں، ان کا کوئی علاج نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر400

محدث فتویٰ

 

تبصرے