سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(543) چھوٹے بچوں پر بھی قربانی ہے؟

  • 18150
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 753

سوال

(543) چھوٹے بچوں پر بھی قربانی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا چھوٹے بچوں پر بھی قربانی آتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص چاہتا ہے کہ اپنے چھوٹے بچے کو حج کروائے تو وہ اس بات کا پابند ہے کہ اس سے حج کے تمام احکام عمل میں لائے جیسے کہ وہ خود کر رہا ہے، اور ان میں سے ایک قربانی بھی ہے۔ اگر اسے قربانی میسر نہیں ہے تو اس کے لیے وہی حکم ہے جو اس کی اپنی ذات کے لیے ہے۔ یعنی اس کی طرف سے روزے رکھے۔ اس مسئلے میں فہم و استنباط سے ہماری سمجھ میں یہی آیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر394

محدث فتویٰ

تبصرے