السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی شخص اگر وفات پا جائے خواہ وہ خاندان میں سے ہو یا عزیز واقربا میں اس کو ثواب پہنچانے کے لیے یا اس کے عذاب میں کمی کے واسطے کیا حکم ہے ؟ انسان کیا عمل کرے کہ فوت شدہ شخص کے عذاب میں کمی ہو اگر اس کو عذاب دیا جا رہا ہو دوسری صورت میں اللہ اس کے درجات بلند کر دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح بخاری میں ہے:
سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے دریافت فرمایا اگر میں اپنی والدہ جو کہ فوت ہو چکی تھیں۔ کی طرف سے صدقہ کروں تو اس کو یہ صدقہ نفع دے گا؟ تو رسول اللہﷺنے فرمایا : ’’ہاں‘‘(بخاری۔کتاب الوصایا۔باب اذا قال۔ارضی او بستانی صدقة للہ عن امی)
اس سے ثابت ہوا زندہ اگر میت کی طرف سے صدقہ کرے تو میت کو اس کا نفع پہنچے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب