السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا منیٰ میں راتیں گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکدہ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہمارے نزدیک راجح یہ ہے کہ منیٰ میں راتیں گزارنا واجب ہے۔ کیونکہ ہم پاتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے عذر والوں کے علاوہ کسی کو بھی منیٰ سے باہر رہنے کی اجازت نہیں دی تھی، مثلا جو مکہ میں پانی پلانے کی خدمت میں تھے یا جو اونٹ بکریاں چرانے والے تھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب