السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا طواف قدوم میں رمل کرنا مردوں کے لیے خاص ہے یا یہ حکم عام ہے کہ عورتیں بھی کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
طواف قدوم میں رمل صرف مردوں کے لیے خاص ہے۔ یہ حکم عورتوں کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی ان پر صفا مروہ کی سعی میں تیز دوڑنا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب