سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(531) پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینے کا حکم

  • 18138
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 742

سوال

(531) پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پہلے پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہے کہ حجر اسود پر بھیڑ نہ کی جائے، اور بالخصوص عورتوں کے لیے تو یہ مسنون نہیں ہے، جس طرح کہ رمل ہے (یعنی پہلے طواف کے پہلے تین چکروں میں آہستہ آہستہ دوڑنا) یہ عورتوں کے لیے نہیں ہے۔ عورتوں کو بیت اللہ سے دور رہنا چاہئے، قریب نہیں آنا چاہئے، کیونکہ عورت سراسر پردہ ہے، اور حجر سود کے بوسے میں مردوں سے دھکم پیل ہوتی ہے، اور عورت کے لیے پردہ کرنا ایک لازمی عمل ہے اور اس کے مقابلے میں حجر اسود کو بوسہ دینا یا رمل کرنا یہ مندوب ہے (یعنی اگر کر لیا جائے تو جائز اور ثواب ہے ورنہ کچھ نہیں ہے)۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر389

محدث فتویٰ

تبصرے