سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(508) امريكی مسلم عورتوں کا حج کرنا

  • 18115
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1100

سوال

(508) امريكی مسلم عورتوں کا حج کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں امریکہ میں کچھ عورتیں ہیں جو مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں اور حج کرنا چاہتی ہیں، ان کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی شخص کے لیے محض اسلام کا دعویٰ کر لینا کافی نہیں ہے۔ بلکہ ضروری ہے کہ کسی شرعی عدالت سے اس دعوے کا شرعی ثبوت مہیا کیا جائے، جس کا ہمیں کوئی علم نہیں۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ ان عورتوں کے دعویٰ اسلام کو اگر بالفرض قبول کر بھی لیا جائے تو آپ کے لیے یہ مسئلہ مخفی نہیں رہنا چاہئے کہ حج اسی مسلمان پر فرض ہوتا ہے جو اس کی طاقت رکھتا ہو۔ جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:

﴿ وَلِلَّهِ عَلَى النّاسِ حِجُّ البَيتِ مَنِ استَطاعَ إِلَيهِ سَبيلًا...﴿٩٧﴾... سورةآل عمران

اور عورتوں کے لیے استطاعت میں یہ ایک لازمی شرط ہے کہ حج کے لیے اپنے ملک سے آنے اور واپس جانے تک کے لیے ان کا محرم ساتھ ہو۔ اگر وہ محرم نہیں پاتی ہے، تو اس سے وجوب حج ساقط ہے۔ اور اسے ایسے سمجھا جائے گا کہ اسے راہ پانے کی استطاعت نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر381

محدث فتویٰ

تبصرے