سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(501) جس ملک میں غروب آفتاب دیر سے ہو تو روزہ افطار کب کریں؟

  • 18108
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 825

سوال

(501) جس ملک میں غروب آفتاب دیر سے ہو تو روزہ افطار کب کریں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم لوگ ایک ایسے ملک اور علاقے میں رہائش پذیر ہیں کہ یہاں غروب آفتاب رات کے ساڑھے نو، دس بجے ہوتا ہے، تو ہم افطار کس وقت کیا کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چونکہ آپ لوگوں کے ہاں رات دن چوبیس گھنٹے کے ہیں اس لیے آپ کو افطار اس وقت کرنا ہو گا جب سورج غروب ہو۔ اور روزہ آپ پر فرض ہے، خواہ دن لمبا ہی کیوں نہ ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 378

محدث فتویٰ

تبصرے