السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزے کے ظاہری و معاشرتی فوائد بھی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اس کے بہت سے فوائد ہیں، مثلا لوگوں کا آپس میں امت واحدہ ہونے کا شعور اجاگر ہوتا ہے کہ ہم ایک امت ہیں۔ وہ ایک ہی وقت میں کھاتے اور ایک ہی وقت میں روزہ شروع کرتے ہیں۔ اغنیاء اور مالداروں کو اللہ کی نعمتوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ فقراء و محتاجین سے تعاون کرتے ہیں۔ اس میں شیطان کے بندے پر حملہ آور ہونے کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے، تقویٰ کے حصول میں مدد ملتی ہے اور افراد ملت کے مابین ربط و ضبط بہت قوی ہو جاتا ہے وغیرہ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب