السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے سحری کے وقت طلوع فجر کا اندازہ لگایا اور مجھے محسوس ہوا کہ ابھی رات ہے، صبح صادق طلوع نہیں ہوئی، پھر میں سحری کھانے لگی، مگر اسی اثناء میں میں نے فجر کی اذان سنی، تو میں نے منہ کا لقمہ گرا دیا اور روزے کی نیت کر لی، تو کیا میرا یہ روزہ صحیح ہوا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ کا روزہ صحیح ہے، کیونکہ آپ نے طلوع فجر کے بعد کچھ نہیں کھایا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب