سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(472) ایام مخصوصہ کے روزوں کی قضا ہے نماز کی نہیں

  • 18079
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 840

سوال

(472) ایام مخصوصہ کے روزوں کی قضا ہے نماز کی نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس بات میں کیا حکمت ہے کہ عورت اپنے ماہانہ ایام کے روزوں کی تو قضا دیتی ہے مگر نمازوں کی نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلے میں پہلی بات تو یہ ہے کہ مسلمان پر واجب ہے کہ اسے جن چیزوں کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ سرانجام دے اور جن سے بچنے کا کہا گیا ہے ان سے دور رہے، اس سے قطع نظر کہ اس امرونہی کی حکمت اسے معلوم ہو یا نہ ہو، اور یہ ایمان رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو انہی چیزوں کا حکم دیا ہے جن میں ان کی مصلحت اور خیر ہے اور انہی چیزوں سے منع فرمایا ہے جن میں ان کی بھلائی ہے۔ بلکہ شریعت سراسر حکمت اور مصلحتوں سے بھرپور ہے، اللہ تعالیٰ ان سے جو چاہتا ہے بندوں کو کسی طرح خبردار کر دیتا ہے، تاکہ ان کا ایمان اور بڑھ جائے اور جو چاہتا ہے، اس سے آگاہ نہیں فرماتا ہے، تاکہ اس میں بی ایمانداروں کا ایمان تسلیم و رضاکے باعث مزید بڑھ جائے۔دوسری بات یہ ہے کہ نماز دن رات میں پانچ بار پڑھی جاتی ہے، اگر اس کی قضا دینی مشروع کر دی جاتی تو عورت کے لیے اس میں ایک بھاری مشقت تھی۔ اور سچ فرمایا ہے رب العزت نے:

﴿يُريدُ اللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُم وَخُلِقَ الإِنسـٰنُ ضَعيفًا ﴿٢٨﴾... سورةالنساء

’’اللہ چاہتا ہے کہ تم سے تخفیف کرے، اور انسان کو کمزور پیدا کیا گیا ہے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 364

محدث فتویٰ

تبصرے