سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(463) ستائیس سال پہلے چھوڑے روزوں کی قضا

  • 18070
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 875

سوال

(463) ستائیس سال پہلے چھوڑے روزوں کی قضا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری عمر پچاس سال ہے، میرے ذمے پندرہ دن کے روزے باقی ہیں، اور یہ ستائیس سال پہلے اس وقت چھوڑ گئے تھے جب میرے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی تھی، اور میں اس موقعہ پر ان کی قضا نہیں دے سکی۔ تو کیا اب میں یہ قضا کر سکتی ہوں، اور کیا مجھ پر اس کا گناہ بھی ہو گا؟ براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ نے اپنے ان روزوں کی قضا میں جو تاخیر کی ہے اس پر اللہ سے توبہ کریں، اور آپ پر واجب ہے کہ ان دنوں کی قضا دیں، اور ساتھ ہی ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو آدھا صاع (سوا کلو) طعام بھی دیں، وہ طعام جو آپ کے ہاں معروف ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 360

محدث فتویٰ

تبصرے